You are currently viewing سعودی عرب نے عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی پر ایران کی مذمت کردی

سعودی عرب نے عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی پر ایران کی مذمت کردی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:10/01/2020 16:05
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک)سعودی عرب نے عراق کی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی پر ایران کی مذمت کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہ نے عراق میں ایران کے میزائل حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر ضبط وتحمل کی ضرورت پر زوردیا ہے۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت سعودی عرب کے فریم ورک کے تحت عراق میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد بیانات جاری کیے گئے تھے۔سعودی عرب نے عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والی بین الاقوامی اتحادی فورسز کے دو فوجی اڈوں پر حملوں اور عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر ایران کی مذمت کی تھی۔سعودی عرب اپنے اس موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ تمام فریق ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں، انتہائی محتاط روی کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کو ہوا نہ دیں اور برادر ملک عراق اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.