You are currently viewing سعودی عرب نے ایران کو مصالحت کا پیغام نہیں بھیجا، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب نے ایران کو مصالحت کا پیغام نہیں بھیجا، سعودی وزیر خارجہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:02/10/2019 15:43
  • Reading time:1 mins read

ریاض(ڈیسک) سعودی عرب نے اس کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام کو مصالحت کا کوئی پیغام بھیجا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایرانی حکام کی طرف سے مصالحت کا پیغام بھیجے جانے کا دعوی مسترد کردیا ۔الجبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں برادر ممالک کے ساتھ مختلف امور میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب بھی خطے میں سلامتی و استحکام کا خواہاں ہے۔

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور کے مطابق برادر ممالک پر واضح کیا گیا ہے کہ صلح کی پیش کش اس کی جانب سے آنی چاہیے جو جارحیت کی راہ پرگامزن ہو اور افراتفری پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہو۔

عادل الجبیر کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی حکومت کے ساتھ یمن کے بارے میں بات کی ہے اور نہ کرے گا۔ ان کا مقف ہے کہ یمن کا معاملہ یمنی عوام کا مسئلہ ہے۔سعودی عرب کے وزیر مملکت نے استفسار کیا کہ اگر ایرانی حکومت یمن میں امن چاہتی ہے تواس نے آج تک وہاں پر تعمیر وترقی کے لیے فنڈز کیوں نہیں دیئے؟ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، انہوں نے سعودی عرب کے مقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم یمن میں امن نہیں چاہتی ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے حوالے سے گزشتہ روز دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ایرانی حکومت کو مختلف عالمی رہنماﺅں کے ذریعے پیغامات بھیجے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.