ریاض(ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت صحت نے 50 سال سے زیادہ عمر کے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لگوانے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ٹویٹ میں کہا کہ 50برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد جو تیسری خوراک لے چکے ہیں اور اس پر 8 ماہ گزر چکے ہیں وہ صحتی ایپ کے ذریعے چوتھی خوراک کی تاریخ حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک سعودی عرب کے تمام ریجنز میں ویکسین کی 6 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 604 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی، دوسری اور تیسری خوراک شامل ہے۔