You are currently viewing سعودی عرب میں بیشتر لوگ وائرس سے محفوظ ہوچکے ہیں
Saudi Arabia flag waving cloudy sky background realistic 3d illustration

سعودی عرب میں بیشتر لوگ وائرس سے محفوظ ہوچکے ہیں

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:01/01/2022 13:38
  • Reading time:1 mins read

جدہ (ڈیسک) سعودی عرب کے معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ  سعودی عرب میں بیشتر لوگ وائرس سے محفوظ ہوچکے ہیں۔

سعودی معاشرے میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت کا ہدف اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پھر ویکسینوں کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق  معاون سیکریٹری صحت  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  اب کورونا وائرس سے براہ راست وہ افراد متاثر ہورہے ہیں جنہوں نے یا تو ویکسین حاصل نہیں کی یا ویکسین کی خوراکیں مکمل نہیں کیں جو لوگ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکے  ہیں وہ وائرس لگنے کی صورت میں اس کے شدید اثرات سے یقینا محفوظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس اب معاشرے کے تمام افراد سے صلح چاہتا ہیبہتر ہوگا کہ یہ پیشکش نہ ٹھکرائی جائیاس سے فائدہ اٹھایا جائے اور  اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ سب لوگ حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں۔