You are currently viewing سعودی عرب مسئلہ فلسطین کا شفاف حل چاہتا ہے، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز
RIYADH, SAUDI ARABIA - MAY 21: (----EDITORIAL USE ONLY MANDATORY CREDIT - "BANDAR ALGALOUD / SAUDI KINGDOM COUNCIL / HANDOUT" - NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS----) U.S. President Donald Trump (L) and Saudi Arabia's King Salman bin Abdulaziz Al Saud (R) attend the Arabic Islamic American Summit at King Abdul Aziz International Conference Center in Riyadh, Saudi Arabia on May 21, 2017. (Photo by Bandar Algaloud / Saudi Kingdom Council / Handout/Anadolu Agency/Getty Images)

سعودی عرب مسئلہ فلسطین کا شفاف حل چاہتا ہے، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:07/09/2020 11:39
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کاکہنا ہےکہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کا شفاف حل چاہتا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کے معاہدے، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے گفتگو میں شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب امن کی کاوشوں کے لیے امریکی کوششوں کو سراہتا ہے۔

سعودی بادشاہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب امن اقدامات کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا شفاف اور مستقل حل چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیےامن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔

گزشتہ روز اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کی خصوصی اجازت کے بعد سعودی حدود سے ہوتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی وفود کو لے کر ابوظبی پہنچی تھی اور یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی اسرائیلی طیارے نے باقاعدہ طور پر سعودی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے 2018 میں بھارت کی ائیر لائن کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.