You are currently viewing سعودی عرب: فائزراوربائیواین ٹیک کی تیارکردہ کووِڈ۔19 کی ویکسین کے استعمال کی منظوری
19, 2019-ncov, ampoule, antibodies, antigen, blood, care, clinic, clinical, convalescent, corona, coronavirus, covid, covid-19, covid19, cur

سعودی عرب: فائزراوربائیواین ٹیک کی تیارکردہ کووِڈ۔19 کی ویکسین کے استعمال کی منظوری

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:11/12/2020 12:07
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)سعودی عرب کی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی نے امریکہ کی دواساز فرم فائزر کی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کو مملکت میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے (ایس پی اے)کے مطابق اتھارٹی نے فائزر کے 24 نومبرکو فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین کے اندراج کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔اب اس کمپنی کی ویکسین مملکت میں استعمال کے لیے درآمد کی جائے گی۔

ایس پی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی نے ویکسین کے مثر اور محفوظ ہونے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔اتھارٹی نے کمپنی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے جائزے کے لیے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں۔ان میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین اور سائنس دان بھی شریک ہوئے ہیں۔دواساز کمپنی کے نمائندے سے ملاقاتوں میں اتھارٹی نے مختلف سوالات پوچھے تھے۔فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت کے متعلقہ حکام اب ویکسین کی درآمد کا عمل شروع کریں گے۔اتھارٹی مملکت میں ویکسین کی آنے والی ہر کھیپ کے نمونوں کااستعمال سے قبل تجزیہ کرے گی تاکہ اس کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزارت صحت سعودی عرب میں ویکسین کی آمد کی تاریخ کا اعلان کرے گی اور درآمدی تقاضوں کی تکمیل کے بعد اس کے استعمال کا آغاز کرے گی۔واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے گذشتہ ماہ مملکت میں مقیم ہر فرد کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.