You are currently viewing سعودی عرب سے متعلق شیر افضل کے بیان سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی

سعودی عرب سے متعلق شیر افضل کے بیان سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق شیر افضل مروت کے خیالات سے مکمل لاتعلقی کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خیالات پی ٹی آئی کی حکمت عملی یا مؤقف کی کسی طور غمازی نہیں کرتے، شیر افضل مروت کے بیان کو حقیقت پر مبنی نہیں سمجھتے، یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر پی ٹی آئی قیادت یا کارکنان کی تائید حاصل نہیں ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں شامل ہے، سعودی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی پی ٹی آئی اور قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سعودی ولی عہد کے درمیان احترام، اعتماد کا رشتہ قائم ہے، تحریک انصاف دونوں ممالک کے قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.