بیجنگ (ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ سات برس بعد اعلی سطح کی ملاقات ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘الاخباریہ’ نے ایک ویڈیو ٹویٹ جاری کی ہے جس میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ کو گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اس کے بعد دونوں رہنما میڈیا کیمروں کے سامنے ملاقات کرنے کے بعد میٹنگ روم کی جانب روانہ ہو گئے جہاں دونوں کے درمیان آن ون آن ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے طویل کشیدگی کے بعد گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں تعلقات کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ رمضان میں ہی وزرائے خارجہ ملاقات ہوگی۔
