You are currently viewing سعودی عرب، رمضان کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے 8 لاکھ عازمین کی رجسٹریشن

سعودی عرب، رمضان کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے 8 لاکھ عازمین کی رجسٹریشن

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب میں بیرون ممالک سے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے رجسٹریشن کرانے والے عازمین کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے عمرہ امور عبدالرحمن شمس نے ایک بیان میں رمضان المبارک میں بیرون ممالک سے عمرہ کے لیے ”نسک “ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 8 لاکھ عازمین کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے سال 1444ھ کے رمضان المبارک میں عمرہ کی رجسٹریشن کی سہولت ”نسک“ ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندر سے مقامی شہریوں، مسلمان تارکین وطن اور مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو فراہم کی ہے۔

معتمرین رمضان المبارک میں عمرہ کی دستیاب تاریخوں کو ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ عمرہ زائرین ”نسک ایپ“ کو ایپل اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ عمرہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق موزوں تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب کے مقامی شہری اورتارکین وطن ”توکلنا ایپ“ کے ذریعے بھی عمرہ کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7