You are currently viewing سعودی عرب، تبوک میں برف باری، کئی علاقوں میں شدید سردی

سعودی عرب، تبوک میں برف باری، کئی علاقوں میں شدید سردی

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کے شہر تبوک میں برف باری کے بعد وسیع علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ اس کے باعث کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
سعودی اخبار نے قومی مرکز برائے موسمیات کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ چند روز میں الظہر، حدود شمالیہ ،عرعر، طریف، حزم الجلامید، الجوف اور القریات میں بھی برف باری شروع ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کئی علاقوں درجہ حرارت ایک ڈگری کم ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ کے مطابق دیگر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا اور دوبارہ بارش کا امکان بھی ہے جبکہ گرد آلود ہواں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز ہواں کا سلسلہ آئندہ پیر کو الجوف، حدود شمالیہ میں شروع ہوگا پھر منگل سے حائل، قصیم، الشرقیہ اور ریاض تک پھیل جائے گا،گرد آلود ہوائیں، نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور اس کے ساحلی مقامات کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔
تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، قصیم اور مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی، ان مقامات پر کم ازکم درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ سے منفی چار سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔