You are currently viewing سعودی عرب، بریک فیل ہونے سے بس پل سے ٹکرا گئی، 20ہلاک، کئی زخمی

سعودی عرب، بریک فیل ہونے سے بس پل سے ٹکرا گئی، 20ہلاک، کئی زخمی

  • Post author:
  • Post category:حادثہ
  • Post last modified:28/03/2023 12:47
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب میں عسیر کے شمال میں عقبہ شعار میں بس حادثہ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس بریک فیل ہونے کے باعث ایک پل سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔
حادثہ میں 20 افراد ہلاک ا ور متعدد زخمی ہو گئے۔
سول ڈیفنس کی ٹیمیں، ہلال احمر اور متعلقہ سکیورٹی حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
نعشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔