You are currently viewing سعودی خواتین دنیا کی جدید ترین ٹرین آپریٹ کریں گی

سعودی خواتین دنیا کی جدید ترین ٹرین آپریٹ کریں گی

ریاض (ڈیسک) اسلامی ملک سعودی عرب ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔
عرب تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین کو دنیا کی جدید اور تیز ترین ٹرین آپریٹ کرنے کی تربیت دی جا چکی ہے۔
سعودی وزارت ریلوے نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں سعودی خواتین کو حجاب میں ملبوس ’ حرمین ایکسپریس‘ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سعودی عرب کی 24خواتین کو ٹرین چلانے کی تربیت دی گئی ہے جس کے بعد وہ باقاعدہ اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے خواتین ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی تیز رفتار ٹرین چلانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ اس ذمے داری سے عہدہ برآ ہونے کے لیے بالکل تیار ہیں۔