ریاض (اسٹاف رپورٹر)سعودی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودیہ عرب کی جیل سے فرار ہونے والے پاکستانی قیدی کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مفرور ملزم کی عمر 40 سال ہے اور وہ مبینہ طورپر منشیات کے کاروبار میں ملوث رہا ہے۔تاہم ملزم کانام اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
گزشتہ اتوار کو ملزم سعودی عرب کے بریمان جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ تاہم پولیس نے پاکستانی شہری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی تصاویر تمام بری ، بحری اور فضائی خارجی گذرگاہوں پرشایاں کردی ہیں تاکہ اسے دوبارہ گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی میں توسیع کی جاسکے۔جبکہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے ملزم کی تلاش کے لئے قانونی کاروائیاں شروع کردی ہیں جسے جلد حراست میں لے کر مقرر کردہ سزا دی جائے گی۔