You are currently viewing سعودیہ مخالف بیان سے پی ٹی آئی کی لاتعلقی مضحکہ خیز ہے، حکومتی ترجمان

سعودیہ مخالف بیان سے پی ٹی آئی کی لاتعلقی مضحکہ خیز ہے، حکومتی ترجمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیر افضل مروت سے بیان دلوایا۔
بیرسٹر عقیل نے ایک بیان میں کہا کہ مذموم کوشش کے بعد پی ٹی آئی کا سعودی عرب مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیز ہے۔
شیر افضل مروت نے ایسے وقت الزام عائد کیا جب سعودی وفد پاکستان کے دورہ پر تھا۔
بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی کا بیان سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے۔
یاد رہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آ رہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.