You are currently viewing سعودیہ : برق رفتار ٹرین مکہ سے جدہ کا سفر 5منٹ میں طے کرے گی

سعودیہ : برق رفتار ٹرین مکہ سے جدہ کا سفر 5منٹ میں طے کرے گی

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب اپنے مسافروں کو سفر کی بہترین سہولتیں مہیا کرنے کیلیے برق رفتار ٹرین چلائے گا جو مکہ سے جدہ کا سفر محض 5منٹ میں طے کرے گی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا 80کلومیٹر سفر 5منٹ کے معمولی وقت میں ممکن طے ہو سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق مسافر ریاض سے جدہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی سعودی عرب میں یہ تیز ترین ٹرین چلائے گی جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جا سکتا ہے، ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کریں گے، اس دوران مسافر بحفاظت و آرام دہ سفر کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات کی لاجسٹک کمپنی کے سی ای او نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2030تک یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا، یاد رہے کہ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہو گا۔
مذکورہ ٹرین کی رفتار اس قدر برق رفتار ہے کہ اس کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46منٹ میں جب کہ ریاض سے دبئی کا سفر 51منٹ میں با آسانی طے کیا جا سکے گا۔