دبئی (ڈیسک) پاکستان شو بز انڈسٹری کی اداکارہ سعدیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ہمراہ موجود ہیں۔
انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کیپشن میں لکھا ہے ’نئے سال کی شام سے‘ جس کے بعد دونوں سیلیبریٹرز کا نام لکھا ہے۔
سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے سعدیہ خان نے یہ تصویر دبئی میں نئے سال کی تقریب کے دوان لی ہے۔
اسی تقریب میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو نورافتیحی کے ہمراہ بھی دیکھا گیا، بالی ووڈ انڈسٹری میں دونوں کے افیئر کے چرچے بھی عام ہیں۔ یاد رہے کہ آریان خان ایکٹنگ سے زیادہ فلم کے اسکرپٹ اور ڈائریکشن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
