کراچی (ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میرے مطابق خان صاحب کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں اور میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔
خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں، آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں اور میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے، سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) May 23, 2023
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کے اعلان کے ساتھ ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام آباد جا رہا ہوں، قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کرسکتے ہیں۔