کولمبو(ڈیسک)آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ کے سلسلے میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر لی
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان بسمعہ معروف 20 ، ثناءمیر 13 اور سدرہ امین 10 کے علاوہ کوئی بیٹسویمن ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکی۔ سری لنکا کی جانب سے شاشیکالا سری وردنے نے 4کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، سوگاندیکا کماری نے 2 جبکہ ادیشکاپرابودھانی اور اوشادھی رانا سنگھے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن ٹیم نے 73 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، انوشکا سنجیوانی نے 20، ربیکا وینڈورٹ نے ناٹ آﺅٹ 19، چماری اتاپتو نے 13 جبکہ ایمالکا مینڈس نے 11 رنز بنائے، نشرہ سندھو اور ندا ڈٓر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ایک بیٹسویمن رن آﺅٹ ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جب کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ایک وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، سیریز 1-1 سے برابر رہنے کے بعد اب فیصلہ 31 مارچ کو ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہوگا