لارڈز (نیوز ڈیسک) سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 190 رنز سے شکست دے کر انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔
لارڈز میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کے دمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نویں نمبر پر بیٹنگ کرنےوالے ملن رتنائیکے نے 43 رنز بنائے ۔
انگلینڈ کے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں جبکہ کرس ووکس اور اولی اسٹون نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں۔