You are currently viewing سری لنکا میں ڈالر 350 روپے پر پہنچ گیا

سری لنکا میں ڈالر 350 روپے پر پہنچ گیا

کولمبو (ڈیسک) سری لنکا میں پہلی بار ڈالر کی قدر 350 سری لنکن روپے تک پہنچ گئی۔

چینی ذرائع ابلاغ نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ سری لنکا کو غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی کے ساتھ شدید معاشی بحران کا سامنا ہے، جس کے بعد سری لنکا کے مقامی بینکوں نے بدھ کو کہا کہ پہلی بار امریکی ڈالر 350سری لنکن روپے سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے اقتصادی امداد کے لیے دوست ممالک، عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے مدد مانگی ہے۔سری لنکا کے صدر کے میڈیا ڈویژن نے منگل کو کہا کہ عالمی بینک نے سری لنکا کو ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے 600 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔