سرینگر(ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے بھارتی ریاست اتر پردیش کی آگرہ جیل میں نظر بند کشمیری نوجوان پر لاگو کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کالعدم قرارد یکر اسے رہا کرنے کے احکامات دے دیئے۔
کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق جسٹس راجیش اوسوال پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن کے رہائشی نوجوان نذیر احمد تانترے کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی منسوخ کر کے اسے رہا کرنے کی ہدایت جار ی کی۔بھارتی پولیس نے پیشہ سے میوہ فروش نذ یر احمد تانترے کو 5 اگست2019کو اس روز گرفتار کیاتھا جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ہائیکورٹ میں نوجوان کے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ بشیر احمدٹاک نے کی۔