You are currently viewing سرکاری رہائش میں قیام کے دوران ابھی تک کسی پراسرار واقعہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا

سرکاری رہائش میں قیام کے دوران ابھی تک کسی پراسرار واقعہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:13/12/2021 17:48
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو (ڈیسک)جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیڈا نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کسی پراسرار واقعہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ پرسکون نیند سوئے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فومیو کیشیڈا 9 سال میں پہلے وزیر اعظم ہیں جو اس سرکاری رہائش میں مقیم ہوئے ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ نئی رہائش میں قیام کے دوران ابھی تک ان کے ساتھ کوئی مافوق الفطرت واقعہ پیش نہیں آیا۔واضح رہے کہ جاپان میں 1936 میں فوجی بغاوت کے دوران فوج کے نوجوان افسران نے اس سرکاری رہائش میں اس وقت کے وزیر خزانہ اور متعدد افسران کو قتل کر دیا گیا تھا ۔اس رہائش کے حوالے سے بہت سی کہانیاں بنی ہوئی ہیں جن کے مطابق یہاں قتل ہونے والے بعض افراد کی روحیں بھٹکتی رہی ہیں اور2011 سے 2012 تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے یوشی ہیکو سوڈا اس رہائش میں رہنے والے آخری وزیر اعظم تھے۔ ان کے بعد بننے والے تمام وزیراعظم نے اس رہائش میں قیام سے انکار کیااور 9 سال بعد اب فومیو کیشیڈا نے اس رہائش میں قیام کیا ہے۔