You are currently viewing سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم، جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم، جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا افسران بھی جے آئی ٹیم میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔
جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کی سفارش کرے گی، جے آئی ٹی مستقبل میں ایسی مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.