You are currently viewing سرکاری افسران اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات اب پوشیدہ نہیں رہیں گی

سرکاری افسران اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات اب پوشیدہ نہیں رہیں گی

اسلام آباد (ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔
گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بینکس تمام افسران اور ان کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دینے کے پابند ہوں گے۔ بینک افسران اور ان کے اہل خانہ کی تفصیلات سال میں 2 مرتبہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سرکاری افسران کے بے نامی جائیدادوں کی مکمل روک تھام ہو سکے گی۔ سرکاری افسران کے اثاثے منی لانڈرنگ سے کلیئر ہوسکیں گے، گریڈ 17 سے 22 تک افسران کی اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو شیئر بھی کی جا سکیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کرے گا، ایف بی آر کی معاونت کے لیے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7