You are currently viewing سرکاری ادارے پٹرول کفایت شعاری سے استعمال کریں، سعودی حکومت

سرکاری ادارے پٹرول کفایت شعاری سے استعمال کریں، سعودی حکومت

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:22/07/2020 11:54
  • Reading time:1 mins read

  ریاض (ڈیسک) سعودی عرب میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو پٹرول کفایت شعاری سے استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے ماتحت سعودی انرجی سینٹر کی تجویز پر کفایت شعاری کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ سعودی انرجی سینٹر اور ’کفائ‘ سینٹر کے تعاون سے ہر سرکاری ادارے کی تیل ضروریات کی تنظیم نو کرے۔آرامکو سے براہ راست پٹرول حاصل کرنے والے ادارے پٹرول کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لیے معاہدے کریں اور صرف اتنا ہی پٹرول طلب کریں جتنا کہ بے حد ضروری ہو۔ر سرکاری ادارے میں ایک ورکنگ ٹیم قائم کی جائے جو کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائے۔سرکاری ادارے گاڑیاں خریدتے یا کرائے پر حاصل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف ایسی گاڑیاں حاصل کی جائیں جو کم پٹرول خرچ کرتی ہوں۔سعودی انرجی سینٹر بجلی گھروں اور کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے پلانٹس میں پٹرول کے استعمال کا کفایت شعاری نظام ترتیب دے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.