You are currently viewing سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی شعبوں میں اقدامات کرنا ہونگے، نگران وزیراعظم

سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی شعبوں میں اقدامات کرنا ہونگے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ خصوصی سرمایہ کار سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے آئی ٹی ، زراعت، کان کنی اور دفاعی پیداوار سمیت ترجیحی شعبوں میں اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے مل کر پختہ عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے، نگران کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیاگیا۔
نگران وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یاسیت کی بنیاد پرمعاشی حالات کی تصویر کشی کی گئی، نگران حکومت معاشی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے،خصوصی سرمایہ کار سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے اہم ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔آئی ٹی ، زراعت، کان کنی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں منصوبے آگے بڑھائیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ دنیانے معدنی ذرائع کو برئوے کار لا کر اپنی معیشتوں کو مضبوط کیا۔ معدنی شعبے میں 5 سے 6 ٹریلین ڈالر کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جدید طرز پر کام ہو رہا ہے۔ دفاعی پیداوار کے شعبہ کی صلاحیت کو بھی بڑھارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات کے نظام میں ترتیب لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت 60 سے 70 بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ریکوڈک 700 بلین ڈالر سے زائد کامنصوبہ ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.