سرمایہ کاری بورڈکے لئے 6کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(ڈیسک):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 8کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.