لاہور (ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کی کپتانی سے برطرف کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم قیادت اظہرعلی سونپی گئی جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کر دیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سرفراز احمد ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹا کر اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیاد ت سونپی گئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔جبکہ ون ڈے کاکپتان بعد میں کیا جائے گا ۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو اگلےسال آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی 20ورلڈ کپ تک کپتان بنایا گیا ہے
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ٹیسٹ میں ان کے نائب ممکنہ طور پر محمد رضوان ہوں گے