You are currently viewing سربراہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جیوری نے فلم کشمیر فائلز کو بے ہودہ قراردیدیا

سربراہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جیوری نے فلم کشمیر فائلز کو بے ہودہ قراردیدیا

نئی دلی (ڈیسک) 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیاکی اختتامی تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ نداو لاپڈ نے متنازعہ کشمیر فائلز کو ایوراڈ کیلئے منتخب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نداو لاپڈ نے جو اسرائیلی فلم ساز ہے نے اس موقع پر کہاکہ ہم سب کو ایورڈز کیلئے منتخب کی جانے والی 15ویں فلم” دی کشمیر فائلز’ پر حیرانی ہوئی ہے جسے ہم ایک پروپیگنڈہ اور بے ہودہ فلم سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ کشمیر فائلز کو ایوارڈ کے مسابقتی سیکشن کیلئے منتخب کرنا نامناسب ہے ،میں یہاں اسٹیج پر آپ کے ساتھ اس متنازع فلم بارے میں اپنے جذبات کا تبادلہ کرتے ہوئے کسی قسم کی کوئی جھجک محسوس نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہاکہ کیونکہ فیسٹیول کامقصد تنقیدی بحث کو قبول کرنا بھی ہے جو کہ فن اور زندگی کے لیے ضروری ہے۔
نداو لاپڈ نے کہاکہ اس متنازعہ فلم پر وادی کشمیرمیں ہونے والے واقعات کی مبینہ طورپریک طرفہ منظر کشی کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر،ریاست گواکے وزیر اعلی پرمود ساونت، اور وزرائے مملکت ایل مروگن اور شری پد نائک بھی ایوراڈز کی تقریب میں موجود تھے ۔