اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ نے سراج الحق کی پانامہ پیپرز سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2016میں پانامہ پیپر میں شامل 436دیگر پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کیس میں صرف نواز شریف کے خلاف کارروائی کی گئی جب کہ باقی ماند ہ لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بینچ 9 جون کو سماعت کرے گا۔
عدالت نے سراج الحق کی درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
امیر جماعت اسلامی نے درخواست میں استدعا کی کہ جن لوگوں کا پیسہ ملک سے باہر جمع ہے وہ ملک میں لایا جائے اور اسے پاکستان کے مفاد میں استعمال کرتے ہوئے ڈیم تعمیر کیے جائیں۔