ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اور ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے بتایا ہے کہ ’’ فلموں کے مشکل شیڈول کے باعث میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ کہ میں ڈیٹنگ کر سکوں‘‘۔
ذرائع کے مطابق کارتک آریان کا تعارف فلم انڈسٹری میں ایک عاشق مزاج اداکار کا ہے۔
کارتک آریان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرا نام استعمال کرتے ہوئے اننیا پانڈے، سارہ علی خان اور پشمینہ روشن کے درمیان ’ڈیٹنگ‘ کی افواہیں خبروں میں گردش کررہی ہیں ، اس کی وجہ سے میرے ذاتی تعلقات بھی لوگوں سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ میری تمام تر توجہ کام پر ہے، مجھے اپنے کیریئر پر فوکس کرنا ہے، میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں ڈیٹنگ کے چکروں میں پڑوں۔
سوشل میڈیا پر ہر طرح کی منفی افواہیں اور خبریں چلتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات میں پریشان ہو جاتا ہوں۔
