You are currently viewing سانگھڑ: وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی

سانگھڑ: وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی

سانگھڑ (نیوز ڈیسک) سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی۔
مظلوم کے احتجاج پر پولیس نے بااثر وڈیرے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی۔
اونٹنی کے مالک سومر بَھَن اپنی اونٹنی کی کٹی ہوئی ٹانگ لیکر پریس کلب سانگھڑ پہنچا جہاں احتجاج کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ظالم بااثر شخص نے اس کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی ہے۔
مالک کے احتجاج کے بعد معاملہ میڈیا پر سامنے آیا تو سانگھڑ پولیس نے میڈیا پریشر ختم کرنے کے لیے مقدمہ درج کرلیا۔
مالک کا کہنا تھا کہ سانگھڑ پولیس نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے منگلی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
دریں اثناء گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں با اثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کااعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کھیت میں داخل ہونے پراونٹنی کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اونٹنی کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دورہ حیدرآباد کےدوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیا جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.