You are currently viewing سانپ مرا نہیں زخمی ہوا ہے اور وہ عدلیہ کو للکار رہا ہے،شیخ رشید

سانپ مرا نہیں زخمی ہوا ہے اور وہ عدلیہ کو للکار رہا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیسک ) : نواز شریف عدلیہ اور نام لیے بغیر فوج کو للکار رہے ہیں،سانپ مرا نہیں زخمی ہوا ہے ،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانپ مرا نہیں زخمی ہوا ہے اور وہ عدلیہ کو للکار رہا ہے، پانچ جج اس کو بھولتے نہیں ،انہوں نے کہا کہ میں سیدھا کہتا ہوں وہ فوج پر الزام لگا رہا ہے  ۔ شیخ رشید کا نواز شریف کے پنڈی استقبال پر کہنا تھا کہ بھلا اس کو ریلی کہتے ہیں؟ عوامی میلہ لگتا کیسے ہے تیرہ اگست کو لگ پتہ جائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  نواز شریف نے راولپنڈی میں جو ناکام، بھونڈی اور مایوس کن ریلی کی ہے، آپ دیکھیں گے کہ تیرہ اگست کو عمران خان کا کس طرح یہ قوم استقبال کرے گی۔ عوام کا سمندر ہوگا لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.