You are currently viewing سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن شروع

سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن شروع

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشنز اور انویسٹی گیشن ٹیموں کو سانحہ 9 مئی میں ملوث اور اب تک گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں مزید 382 ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے، گرفتار نہ ہونے والے 282اشتہاریوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 9 مئی واقعات کے 14 مقدمات درج ہوئے، 49 مقدمات دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہوئے۔
پولیس کے مطابق 1035 ملزمان دہشت گردی جبکہ 884 ملزمان کو دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
رپوٹ کے مطابق دہشت گردی کے الزام میں اب تک جیلوں میں 741 ملزمان جوڈیشل ہوئے، 318 ملزمان کو دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر حوالات میں رکھا گیا جبکہ باقی ملزمان ضمانتوں پر ہیں یا مقدمات سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں۔