You are currently viewing سانحہ 9 مئی: میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گرفتار

سانحہ 9 مئی: میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گرفتار

میانوالی (نیوز ڈیسک) میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق امجد نیازی کے خلاف 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔
حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد نیازی مطلوب تھے۔
پولیس نے بتایاکہ امجد نیازی کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دریں اثناء بورے والا سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خالد نثار پر 10مئی کے احتجاج میں پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج ہے۔
مذکورہ مقدمہ میں 100 سے زائد پی ٹی آئی کارکن بھی نامزد ہیں۔
پولیس کے مطابق خالد نثار کےخلاف مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی ہے۔