You are currently viewing سانحہ مچھ : کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے جاری

سانحہ مچھ : کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے جاری

کراچی (ڈیسک)سانحہ مچھ کے ورثا سے اظہار یکجہتی کے لیے شہرقائد  کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 9 بجے تک 19 مقامات پر دھرنے اور احتجاج جاری ہے جہاں  فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل کے قریب بھی احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  نیورضویہ، صفورا چورنگی، جوہر موڑ، نمائش،کامران چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی  اور عباس ٹاؤن پر  بھی احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

شہر میں ناتھا خان، ملیر 15، نیشنل ہائی وے، سفاری پارک یونیورسٹی روڈ،کورنگی ڈھائی نمبر، مغربی بائی پاس،  ابوالحسن اصفہانی روڈ، سفاری پارک، ناظم آباد ایک نمبر چورنگی، شاہ فیصل کالونی، نیشنل ہائی وے اور ملیر 15 کے مقامات پر بھی احتجاج جاری ہے۔

شہر کےمختلف علاقوں میں احتجاج کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی معطل ہے اور ٹریفک کو متبادل روٹ سے راستہ فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

گزشتہ روز بھی شدید ٹریفک جام کی وجہ سے کئی شہری دفاتر نہیں پہنچ سکے اور ائیرپورٹ پہنچنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.