کوئٹہ (ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کےلوحقین سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کوئٹہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی امورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے حامل بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کام یاب نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کو یقین بنائیں گے