کراچی (ڈیسک) مچھر کالونی واقعہ کے خلاف احتجاج کے دوران ریاست مخالف نعرے بازی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
آرٹلری میدان پولیس کے مطابق گذشتہ دنوں مچھر کالونی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں موبائل فون کمپنی کے 2 ملازمین کے قتل کے خلاف کرچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریاست مخالف نعرے بازی کی اس دوران مظاہرے کے رہنماؤں نے 2 سو کے قریب افراد کو شرپسندی کے لیے اکسانے اور بلوہ کرانے کی کوشش کی ۔پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں انعام عباسی، الٰہی بخش بکک، سارنگ جویو، اعجاز سامیٹو، آزاد جتوئی، نظام نورانی، مجید لونڈ اور رشید کھوسو سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔