You are currently viewing سانحہ سویڈن کیخلاف پوری قوم بعد از نماز جمعہ پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے، وزیر اعظم

سانحہ سویڈن کیخلاف پوری قوم بعد از نماز جمعہ پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر آج بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاج کی کال دے دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ جب بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے، سانحہ سویڈن پر پوری امت مضطرب ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے، قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے
وزیر اعظم نے کہا کہ بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.