اسلام آباد(ڈیسک) آرمی پبلک اسکول پشاور کے دلخراش واقعے کو 6 بر س بیت گئے ۔
16دسمبر 2014 کے المناک سانحے میں شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہونے والے 150 کے قریب شہدا کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کورونا کے باعث تقریب مختصر ہوگی۔