You are currently viewing سارہ قتل کیس، ضمانت خارج ہونے پر  مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ بھی گرفتار

سارہ قتل کیس، ضمانت خارج ہونے پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ بھی گرفتار

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے سارہ انعام قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت کے موقع پر ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کی۔ ملزمہ ثمینہ شاہ سماعت کے دوران عدالت میں اپنے وکلا کے ہمراہ، کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت اور مدعی کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ثمینہ شاہ اپنے بیانات کی زد میں آکر ملزمہ نامزد کی گئیں، تمام بہانے قانون کی نظر میں بے معنی ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ ملزمہ ثمینہ شاہ کی مزید ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی جائے۔ عدالت نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کردی بعدازاں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت سے 27 ستمبر کو ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ نے بہو کے قتل اور بیٹے کی گرفتاری کے تین بعد عبوری ضمانت حاصل کی تھی جس میں بعد ازاں توسیع کی جاتی رہی۔