راولپنڈی (ڈیسک) حال ہی میں تعینات کیے گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے عہدے کا کنٹرول سنبھال لیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کی ایک پُروقار تقریب میں تینوں مسلح افواج کے افسران شریک ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔
جنرل ساحر شمشاد نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔