You are currently viewing سابق کمشنر کے الزامات: تحقیقاتی کمیٹی آج الیکشن کمیشن میں رپورٹ پیش کریگی

سابق کمشنر کے الزامات: تحقیقاتی کمیٹی آج الیکشن کمیشن میں رپورٹ پیش کریگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر آج تحقیقاتی کمیٹی کا آخری اجلاس ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کےالزامات پر رپورٹ کو حتمی شکل دے گی جبکہ کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ بھی آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوزکے تحریری بیانات قلم بند کیے، کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کیے، یہ تمام بیانات رپورٹ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.