You are currently viewing سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی شاہین آفریدی کو ولیمے پر ڈھیروں مبارک باد

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی شاہین آفریدی کو ولیمے پر ڈھیروں مبارک باد

کراچی (ڈیسک) سابق کرکٹر اور پاکستان ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کے ولیمے پر ڈھیروں مبارک باد اور دعائوں سے بھرے پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغامات میں سابق کرکٹر نے شاہین شاہ کا نام لے کر شادی اور ولیمے کی مبارک باد دی۔
انھوں نے بہت ہی دل نشیں انداز میں کہا کہ میں آپ کا گرائونڈ میں کوچ بھی رہا ہوں اور اب آپ کو اچھا شوہر بننے کے طریقے بھی بتائوں گا۔
ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ میں ولیمے میں شریک نہ ہو سکا مگر اس تقریب کے تمام شرکا کو بہت یاد کیا۔
سابق کوچ نے عظیم کھلاڑی شاہد آفریدی سے کہا کہ پیارے بھائی آپ کو بھی مبارک ہو کہ آپ بیٹی کی ذمے داری سے بہت اچھے طریقے سے عہدہ برا ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آتا کہ معصوم گڑیا اتنی بڑی ہو گئی، شاہین اور انشا کی خوبصورت زندگی کے لیے میری دعائیں ان کے ساتھ رہیں گی۔
ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ شاہین زبردست کھلاڑی اور اچھا انسان ہے وہ انشا کا خوب خیال رکھے گا۔