نئی دہلی (ڈیسک) انڈین کانگریس کے رکن ششی تھرور نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو ناقابل تسخیر قرار دے دیا۔
پاکستانی سابق صدر کے انتقال کی خبر پر بھارتی رکن کانگریس نے پرویز مشرف کو بھارت کا کبھی نہ تسخیر کیا جانے والا دشمن کا خطاب دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ششی تھرور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
وہ بھارت کے لیے ایک کبھی نہ تسخیر کیےجانے والے دشمن کی حیثیت رکھتے تھے۔ پرویز مشرف 2002سے 2007کے درمیان امن کے لیے حقیقی طاقت کے طور پر ابھرے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اقوام متحدہ میں سالانہ بنیادوں پر ان سے ملاقات رہی ، وہ ایک صاف گو، ذہین اور قابل منصوبہ ساز تھے۔
ششی تھرور نے سابق پاکستانی صدر کے لیے تعزیتی کلمات کا اظہار کیا ہے۔
