You are currently viewing ڈاکٹر عاصم  مزید 10 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ڈاکٹر عاصم مزید 10 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 10 روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا گیا ۔ تاہم  سابق وزیر کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کی جانب سے  عدالت سے درخواست  کی گئی کے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں مزید شواہد ملنے کے بعد   مزید تفتیش کے لیے  ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔

تاہم احتساب عدالت نے  سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے  جسمانی ریمانڈ میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 10 روز کے لیے نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے۔ جبکہ عدالت عالیہ نے نیب  حکام کو ہدایت جاری کی کہ ڈاکٹرز بہتر سمجتے ہیں تو ڈاکٹر عاصم کو اسپتال منتقل کردیا جائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7