You are currently viewing سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

ڈیرہ غازی خان (ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے بھی سیاست کو خیر باد کہہ دیا ۔
قومی ذرائع ابلاغ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے نیک نیتی سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی، میں نے جو کچھ کیا اس پر میرا ضمیر مطمئن ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی پاک فوج کے ساتھ تھے، آئندہ بھی پاک فوج کی حمایت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 14ماہ سےمقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، مجھ پر سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، میں کسی طرح کی بدعنوانی میں ملوث نہیں ہوں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.