لندن (ڈیسک) سابق سالے کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فکر لاحق ہوگئی۔
جمائمہ کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ”عمران خان کے بارے میں فکرمند ہوں“۔
برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بین گولڈ اسمتھ کا کہنا تھاکہ عمران خان ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں۔
انہوں نے پاکستان کی تازہ صورتحال پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے نہیں پتا وہاں کیا ہونے والا ہے، عمران خان کو یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہوگا“۔
ان کا کہنا تھاکہ ”جوانی میں عمران خان پوری فیملی کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے کرکٹ کھیلنا سکھائی“۔
بین کا کہنا تھاکہ” بلین ٹری کا منصوبہ عمران خان کی ماحول سے محبت کرنے والے عالمی رہنما ہونے کی مثال ہے“۔