کراچی (ڈیسک) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سابق صدر اور سرپرست اعلی زبیر موتی والا، سابق صدر اور چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ، سابق صدر جاوید بلوانی، صدر ریاض الدین اور سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کاٹی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سائٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ ایس ایم منیر کے انتقال سے کاروباری سیاست میں خلا پیدا ہوگیا ہے،وہ ایک اچھے انسان تھے اور ان کی خدمات کا اعتراف صدر پاکستان نے بھی کیا جنہوں نے انسانیت کے لیے ان کی شاندار عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ ایثار اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔
سائٹ کے رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ عزوجل مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
