سائبریا (ڈیسک) سائنسدانوں نے سائبریا کی برفانی سطح میں ہزاروں برسوں سے منجمد وائرسز کو دوبارہ متحرک کردیا۔ مذکورہ تحقیق کے نتائج گزشتہ دنوں جاری ہوئے جس کے مطابق فرانس، جرمنی اور روس کے محققین نے ایسے 13 نئے اقسام کے وائرسز کو پھر سے زندہ کیا ہے جو برفانی سطح پر 27 سے 48 ہزار 500 سال سے منجمد تھے۔محققین کے مطابق اس تحقیق کا مقصد لوگوں کو اس خطرے کا احساس دلانا ہے جس کا سامنا موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں انسانیت کو ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے زومبی وائرسز اب بھی ممکنہ طور پر انسانوں یا جانوروں کو بیمار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پری پرنٹ سرور bioRxiv پر شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ابھی یہ تخمینہ لگانا ممکن نہیں کہ یہ وائرس باہری ماحول میں جانے پر کب تک متعدی رہتے ہیں اور کس طرح وہ کسی میزبان تک پہنچتے ہیں۔تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں برفانی سطح تیزی سے پگھلنے سے یہ خطرہ بڑھ رہا ہے۔ تحقیق میں جن وائرسز کو لیا گیا تھا وہ لیبارٹری میں مناسب درجہ حرارت میں ایک بار پھر حرکت اور خوراک کھانے کے قابل ہوگئے۔ سائنسدانوں نے جن زومبی وائرسز کو پھر سے متحرک کیا ہے وہ انسانوں کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ننھے جانداروں کو ہی بیمار کرسکتے ہیں مگر مستقبل میں برف پگھلنے سے دیگر جراثیم ضرور انسانوں کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

سائنسدان ہزاروں برسوں سے منجمد وائرسز کو متحرک کرنے میں کامیاب ہوگئے
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:02/12/2022 17:09
- Post category:دنیا / سائنس / صحت
- Post last modified:02/12/2022 17:10
- Reading time:1 mins read
Tags: Frozen Viruses Activated, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Scientific Research
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7
You Might Also Like

امریکا کے خلاف سازش، ٹرمپ کے سابق قریبی مشیر پر فرد جرم عائد

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ(کل)شروع ہوگا، چار میچوں کی سیریز 1-1سے برابر
